Social

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف سعودی فیوچر انوسٹمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پرسعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہبازشریف ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کومزید وسعت دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ دورے پر گئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سعودی فیوچر انوسٹمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ریاض میں قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔

وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مستقبل میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےعالمی سپلائی چینز میں ایک اہم مرکز کی حیثیت سے مملکت کومضبوط بنانے کے لیے گلوبل سپلائی چین ریزیلینس اقدام(جی ایس سی آر آئی) کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ یہ اقدام مشترکہ کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی اقدامات کا مقصد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو مملکت کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا اور ان سپلائی چینز کے فروغ اور کامیاب سرمایہ کاری کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv