Social

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاملہ طے پا گیا،ہنڈی اور اینٹی اسمگلنگ اقدامات سخت کیے جائیں گے، ذرائع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاملہ طے پا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ؒٹیکسوں کی شرح تابڑ توڑ بڑھانے سے گریز کیا جائے گا، سیلز ٹیکس کی 18 تا 21 فیصد شرح کا اطلاق کم سے کم شعبوں پر کیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق شرحوں میں اضافہ وقفوں سے کیا جائے گا، ملکی اکنامک گروتھ کو متاثر ہونے سے بچایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2 فیصد گروتھ کی بنیاد پر یکبارگی ٹیکس بڑھانے سے معیشت بیٹھنے کا خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ٹارگٹ 5 فیصد سے زیادہ بڑھانا ممکن نہ ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ خسارہ بھی 5 فیصد ہی کم کیا جاسکے گا، قرضوں کی واپسی کے شیڈول میں رعایت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قیمت کا فائدہ ٹیکس محصولات میں اٹھایا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق امپورٹ کے لیئے درکار ڈالرز کے حصول کے لیے ہنڈی اور اینٹی اسمگلنگ اقدامات سخت کیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv