Social

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی، عدالت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی اسلام آباد راجہ جواد عباس کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے کیس میں عبوری ضمانت خارج کر دی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کو ایف آئی آر پڑھ کر سنائی عمران خان کی ایما پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیااس عدالت کی نظر میں یہ دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتااسی کیس میں عدالت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کر چکی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس سے دہشت گردی دفعات حذف کی جائیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو رہی ہے جس پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ آپ بھی 27 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دیں پوری کابینہ سوچ رہی ہے کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کیا جائی گرفتاری کے لیے یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ گرفتار کیسے کریں اگر بلٹ انجری پر ایک ملزم کو ریلیف دیا تو دیگر کو بھی دینا پڑے گااگر عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے تو قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں ہو گاعدالت ضمانت درخواست یہ کہہ کر واپس کر دے کہ دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتیں جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک فیصلے نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں چالان جمع ہونے کے بعد ہم اس مرحلے پر پہنچیں گے جس پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت ایک آخری موقع دے کر سمن جاری کر دے میں دس ہزار کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کو تیار ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ ضمانت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو دروازہ کھلا ہے ۔

اگر درخواست واپس نہ لی تو عدالت فیصلہ سنائے گی اگر لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر آئیں تو وہ دروازہ بھی کھلا ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv