Social

حکومت صدرِ مملکت، عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف ریفرنس تیار کر رہی ہے۔سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت صدرِ مملکت، عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف ریفرنس تیار کر رہی ہے ۔سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس تیار کر رہی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں کہا جائے گا اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی توہین کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کی گئی۔

جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے، حکومت آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

قبل ازیں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہو چکا ہے کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہوں گے۔میری رائے میں 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ یہ آئین کا تقاضہ ہے لیکن پاکستان میں کوئی آئینی تقاضے نہیں مانتا جو ان کا دل چاہتا ہے کرتے ہیں۔ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے مطلوبہ رقم دینے سے انکار کر دہا۔
رینجرز اور ایف سی نے الیکشن کے انعقاد کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن کو پیسے اور افرادی قوت نہ دے کر انتخابات نہ کرانے کا جواز مہیا کر دیا گیا۔ حامد میر نے مزید کہا جنرل پرویز مشرف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنانا نواز شریف کے بلنڈر تھے، عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہو چکا ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv