Social

اعظم نذیر تارڑ کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ،ہر وقت سیاسی موڈ میں نہ رہا کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ہر وقت سیاسی موڈ میں نہ رہ کریں تھوڑی سی سنجیدگی لیکر آئیں،ہر وقت بربادی اور تباہی کے موڈ میں نہیں رہنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں جیل غریب کارکنوں کیلئے ہیں میرے لیے نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی خود جیل جانے کے بجائے عوام کو جیل بھرو تحریک پر اکسا رہے ہیں،جیل بھرو تحریک کی باتیں کرنئے والوں نے حفاظتی ضمانت کیلئے 7 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چار ماہ سے ٹانگ پر پٹی باندھ کر زمان پارک میں بیٹھے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کس نے کیے؟ کرسی سے چمٹے رہنے کیلئے آئین کو توڑا گیا،آپ اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی شب خون نہیں مارا آپ کے اپنے ساتھ چھوڑ گئے،جب مہنگائی آتی ہے تو ایوان میں بیٹھا کوئی شخص خوش نہیں ہوتا۔

تاریخ گواہ ہے ہم نے اسی ایوان میں کہا تھا کہ ہاتھ کاٹ کر مت دیں،معاشی بدحالی اور بارودی سرنگیں کس نے بچھائیں؟یہ سب کچھ کر کے آپ ٹانگ پر پٹی باندھ کر بیٹھ گئے ہیں۔ قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر تو انتخابات نہیں کرا سکتا،دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے اور وفاق میں نگران سیٹ اپ نہ ہوا تو الیکشن متنازع ہو سکتے ہیں۔
ہماری رائے ہے صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیئں،صاف و شفاف الیکشن افراتفری میں نہیں کرائے جا سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے معاملہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے درمیان ہے،الیکشن کمیشن الیکشن بھی کرا سکتا ہے اور نظر ثانی کا بھی کہہ سکتا ہے،آئین میں الیکشن کیلئے 90 روز کا ضرور ذکر ہے لیکن صاف اور شفاف انتخابات بھی آئین کا تقاضا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں شکست کی صورت میں عمران خان ہم پر الزام لگائیں کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اور اثر و رسوخ استعمال کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv