Social

دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کو شکست دی ہے، ہم بہتر مستقبل کیلئے ملکر دہشتگردی کی لعنت پر قابو پا لیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی چیف پولیس آفس کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس آفس دہشتگرد واقعے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوج، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے حوصلے، بہادری کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ سندھ کو کورہیڈ کوارٹرز میں کے پی او میں دہشتگرد واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہے، گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کو شکست دی ہے۔ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو مسترد کیا ہے،ہم بہتر مستقبل کیلئے ملکر دہشتگردی کی لعنت پر قابو پا لیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ریاست اور پوری قوم سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv