Social

اسلام آباد ہائی کورٹ؛ بنکنگ کورٹ کو عمران خان کی ضمانت کے فیصلے سے روکنے کاتحریری حکم جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنکنگ کورٹ کو عمران خان کی ضمانت کے فیصلے سے روکنے کاتحریری آرڈر جاری کر دیا۔

حکمنامہ میں کہا گہا کہ عمران خان کو آئندہ سماعت پر اپنی تازہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہو گی بنکنگ کورٹ دیگر شریک ملزمان کی درخواستوں پر کارروائی جاری رکھے عمران خان کے وکیل نے نو نکات اٹھائے وہ توجہ طلب ہیں عمران خان کے وکیل نے بتایا بنکنگ کورٹ نے استثنی کی درخواست مسترد کی وکیل کی مطابق بنکنگ کورٹ کو یقین دہانی بھی کرائی گئی آئندہ سماعت پر عمران خان پیش ہوں گے بتایا گیا کہ طبی بنیادوں پر عمران خان نے ویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست کی تھی عمران خان کے وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع کروائی گئی بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی عمران خان کی جانب سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کاپی جمع کروائی۔

ہائیکورٹ نے بنکنگ کورٹ کو عمران خان کی عبوری ضمانت پر 22 فروری تک فیصلے سے روک رکھا ہے۔ہائیکورٹ نے عمران خان کی فریش میڈیکل رپورٹ 22 فروری کو طلب کر رکھی ہے بنکنگ کورٹ میں عمران خان کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv