Social

’ملک دیوالیہ نہیں ہوا‘ مصدق ملک کی خواجہ آصف کے بیان کی تردید

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کی منتیں کرنا پڑتی ہیں لیکن معاشی حالات کی بہتری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، ہم نے امیر اور غریب کا ملک الگ کردیا، آنے والوں دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی اور مہنگائی میں کمی آئے گی، معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7 سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو تا حیات نااہل کردیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، عمران خان کارکنان کو کہتا ہے کہ میرے گھر کے باہر آجاؤ تاکہ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں، عمران خان خود اپنے گھر میں بیٹھا ہوا ہے اور لوگوں کے بچوں کو جیل بھیجنے کی بات کررہا ہے، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اورکوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیرے جواہرات چوری کرنے والے سے کوئی حساب نہیں لے رہا ہے، آئندہ امیر اورغریب آدمی کے گیس کے بل میں فرق ہوگا، عمران خان کی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنیوں کو اربوں کا فائدہ دیا، عمران خان کہتا ہے کہ غریب کے بچوں کو جیلوں میں جھونک دو۔ خیال رہے کہ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا بلکہ ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، گزشتہ بتیس سال ملک کو رسوا ہوتے دیکھا، کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں، زندگی کے اس حصے میں احساس ہوا کہ عمر رائیگاں گزری ہے، ڈیڑھ سال پہلے دہشت گردوں کو کون پاکستان میں دوبارہ لایا؟ ہم نے ملک کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں، دین سے دوری کی وجہ سے ہم کامیاب قوم نہیں بن سکے، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv