Social

مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں کیساتھ مذاق ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں مذاق اڑانے والی بات ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں البتہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور ڈیفالٹ کاخدشہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں، نام نہیں لوں گا جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا کوئی حل سوچنا ہو گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ 4 ہزار روپے پر 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں،غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزرکیوں چلاتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv