Social

ڈرپوک عمران خان عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے ،شرجیل میمن وزیراطلاعات سندھ

کراچی (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے لاہور میں خود گرفتاری پیش کر دی ڈرپوک عمران خان عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے ، دوسری جانب قوم کے نوجوانوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج کر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتشار خان اپنے معمولی سیاسی عزائم کے لیے ملک میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان کے اپنے بچے لنڈن میں سیرسپاٹے کر رہیں ، قوم کے بچوں کو ملک کے حالات خراب کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے ، عمران خان بلیک میلنگ کے حربہ استعمال کر رہے ہیں ، لانگ مارچ، دھرنے سمیت ان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ،پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے ، صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں دادو ، سکھر اور جیکب آباد کے جیلوں میں ان کی مہمان نوازی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،اگر جیل کم پڑ گئے تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے لیے خصوصی جیل قائم کریںگے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv