Social

جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کا ردِعمل آ گیا،۔پولیس

لاہور (نیوزڈیسک) وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرتے ہوئے گرفتاری دے دی۔شاہ محمود قریشی زبردستی قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے۔ اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ ، زبیر نیازی سمیت کئی سینئر پارٹی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔پی ٹی آئی کے درجنو ں کارکن قیدیوں کی وین پر چڑھ گئے۔
جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کا ردِعمل آ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔ کسی کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت خود قیدیوں کی وین میں سوارہو گئی۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

تحریک انصاف اس حکومت کو گھر بھیج کر ہی تحریک کا خاتمہ کرے گی۔گرفتاری دینے سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ دی،ایون میں صدر مملکت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ صدر مملکت نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی،اسمبلی تحلیل کے 90 روز بعد الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے سپریم کمانڈر کیخلاف قراردادیں جمع کرائیں،کوئی ادارہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہا تھا تو صدر نے انہیں آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز آج لاہور سے کیا جارہا ہے،آج پُر امن طریقے سے گرفتاری کے لیے جائیں گے۔ ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے،ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔میں نے اعلان کیا کہ میں پہلے مرحلے میں گرفتاری دوں گا تو عمران خان نے کہا مجھے آپ کی ضرورت ہے آپ گرفتاری نہ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،عدلیہ پر ن لیگ جو حملے کر رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے،عدلیہ کو دھمکایا جا رہا ہے اس حوالے سے وکلا اور بار کونسلز کردار ادا کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv