Social

بطور وزیرداخلہ دو بار عمران خان گرفتاری کی رائے دی ،جس دن گرفتار کرنا ہوا توان کو معلوم ہی نہیں پڑے گا

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری مقصود نہیں، انہیں بھگا بھگا کر تھکا دیں گے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی کرسی کے لیے عمران خان اسمبلی میں آئیں۔ابھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا، بھگانا اور مصروف رکھنا ہے۔عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے کوئی شبہ نہیں، لوگوں کی رائے ہے کہ عدالتوں سے کسی حد تک عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے۔
دو تین دن ٹویٹر پر ٹرینڈ چلا کر 4,5 ہزار لوگ اکٹھا کرکے کون سا معرکہ مارا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی نہیں اس طرح بھگانے کی ضرورت ہے۔عمران خان کو باقی کیسز میں بھی پیش ہونا پڑے گا۔ان کو مصروف رکھنا بھی ضروری ہے، جس دن گرفتار کرنا ہوا تو اس دن ان کو معلوم ہی نہیں پڑے گا وہ گرفتار ہوئے۔

راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ حکومت کارکنان اور خواتین کو نہیں بلکہ منتظمین کو گرفتار کر سکتی ہے لیکن ایسا کہنا بھی درست نہیں ہے کہ ہم کسی کو گرفتار نہیں کریں گے۔

راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ بطور وزیرداخلہ دو بار عمران خان کی گرفتاری کی رائے دی تھی ۔حکومت فیصلہ کرے تو عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل نہیں۔انہوں نے مزید کہا پاکستان ڈیفالٹ ہوا نہ ہوگا۔اس حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔آنے والے دن اچھی خبر لائیں گے۔آئی ایم ایف معاہدہ پر عملدرآمد کرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدہ پی ٹی آئی حکومت کرکے گئی تھی جس پر ہم عملدرآمد کر رہے ہیں۔عمران خان نے چار سال اپوزیشن سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔ عمران خان نے دشمنی قائم کی ہے ہم مقابلہ کریں گے۔جیل بھرو تحریک سے اگر الیکشن ہوتے ہیں تو کروا لیں، عمران خان ہمارا سیاسی مخالف نہیں ہمارا دشمن ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv