
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میںرمضان المبارک 23یا24مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب حکام کا کہنا ہے کہ رمضان کا پہلا روزہ رواں سال 23 مارچ جمعرات کو ہو گا. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے.
ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپے گا انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے.
سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے جبکہ پاکستان میں 22اپریل کو ہونے کا امکان ہے سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا واضح رہے کہ پاکستان میں شعبان کا چاند21فروری کو نظرآیا تھا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر جبکہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے تھے.
ادھر شہری ماہ مقدس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میںمزید ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ کھانے ‘پینے کی اشیاءپہلے ہی عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں اناج‘سبزیوں سمیت بنیادی اشیاءخوردونوش اور یوٹلیٹی بلز میں اس قدراضافہ ہوا ہے کہ پچھلے سال زکواة دینے والوں کو اس سال زکواة لینا پڑے گی . تنخواہ داروں اور مخصوص آمدن والوں کا کہنا ہے حکمرانوں نے ان کے بچوں سے سال میں عیدین کے موقع پر نئے کپڑے اور جوتے خریدنے کی خوشی بھی چھین لی ہے چونکہ رمضان المبارک میں تمام اشیاءکی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ حکومتیں نمائشی اقدامات کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں ملک میں آمدن کم اور مہنگائی کی وجہ سے اخراجات دوسے تین گنا تک بڑھ گئے ہیں اس صورتحال میں لوگوں کا گھروں سے نکالنا محدودہوچکا ہے ‘تنخواہ دار طبقہ جوکہ ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے اس کا مطالبہ ہے کہ حکومت نمائشی اقدامات کی بجائے قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرئے اس کے مقابلے میں وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روزپریس کانفرنس میں مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں.
Comments