Social

پی ٹی آئی گرفتار رہنماؤں اور کارکنان پر فوجداری مقدمات ، دوسرے اضلاع منتقلی کے خلاف درخواست دائر تم

لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی گرفتار رہنماؤں اور کارکنان پر فوجداری مقدمات ،دوسرے اضلاع منتقلی کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری نے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے،تمام رہنماوں اور کارکنان نے علامتی گرفتاریاں دی ہیں کوئی رہنما اور کارکن مجرم نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر سے روکنے کا حکم دے۔تمام افراد کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کرنے سے بھی روکا جائے۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی،اسد اور اعظم سواتی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے سرکاری وکیل سے 27 فروری کو رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس شہرام سرور نے زین قریشی سے استفسار کیا کہ آپ کے والد بھی گرفتار ہوئے ہیں؟آپ نے پہلے خود گرفتاریاں دیں اب آپ کیا کر رہے ہیں؟ زین قریشی نے عدالت میں جواب دیا کہ میرے والد بھی گرفتار ہوئے ہیں،مجھے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس شہرام نے زین قریشی سے مکالمہ کیا کہ اگر آپ ملنا چاہتے ہیں تو چیئرنگ کراس چلے جائیں،آپ تو خود گئے کہ ہمیں گرفتار کرلیں،بتائیں کہ آپ خود نہیں گاڑی میں بیٹھے۔
آپ کو دکھ اس بات کا ہے کہ لاہور سے باہر لے کر گئے،آپ سیکریٹری داخلہ کو کہہ دیں وہ آپ کو گھر میں نظر بند کردیں۔ جسٹس شہرام سرور نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کو حراست میں کیسے اور کب لیا گیا؟ وکیل نے کہا کہ قانون کے تحفظ اور بحالی کی تحریک کے دوران حراست میں لیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ پلیز مجھے گرفتار کر لیں؟ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس تو آپ کو گرفتار نہیں کر رہی تھی۔
پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ ہمارے 100 سے زائد رہنماوں اور کارکنوں کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ زین قریشی نے بتایا کہ ہمیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے،والد کو کہاں رکھا گیا،کچھ معلوم نہیں۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،قیدیوں کے حقوق ہیں جو فراہم نہیں کیے جارہے۔ زین قریشی نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں قانون کے مطابق 24 گھنٹے میں پیش کرنا ہے،ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv