Social

جیل بھرو تحریک میں پشاور سے ایک بھی کارکن نے گرفتاری نہیں دی،پولیس رپورٹ

پشاور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک،ایس ایس پی کوآرڈینشن نے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ سی پی او کو ارسال کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جیل بھرو تحریک میں پشاور سے پی ٹی آئی کے 1200 رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی،پولیس لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کرتی رہی اور قیدی وین بھی موجود تھی۔
پولیس کے اعلانات کے باوجود کسی نے گرفتاری نہ دی،شام کے وقت 500 افراد جیل کے سامنے رہ گئے تھے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کے پی میں جیل بھرو تحریک کا پہلا مرحلہ انتہائی کامیاب رہا،ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے جس سے حکمران خوفزدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت شام تک جیل کے باہر موجود رہی،کامیاب تحریک پر لیڈر شپ اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،صوبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ میں تعصب کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پشاور میں تحریک کا حصہ بننے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی،پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک کی قیادت میں ریلی گرفتاریاں دینے سنٹرل جیل پشاور پہنچی،ریلی میں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے لوگ سینٹرل جیل کی طرف جانے کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کپتان عمران خان کی کال پر بہادری سے جواب دیا۔ پشاور پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا گیا کہ جو شخص گرفتاری دینا چاہتا ہے وہ قیدیوں کی وین میں بیٹھ جائے،پولیس اور کارکنان کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی تھیں جس میں کارکن گیٹ کو دھکے مارتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv