Social

میرے سینے میں راز ہیں، انہیں دفن رکھنا چاہتا ہوں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے سینے میں راز ہیں انہیں دفن رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ بیٹھے اور دیکھے پچھلے سات آٹھ برسوں میں کیا ہوا ہے۔عدلیہ پر قرض ہے انہوں نے آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں اس کا ازالہ کریں۔پارلیمنٹ میں عدلیہ کی بات کی ہے میں نے کسی جج کا نام نہیں لیا۔
میں نے ان ججوں کا نام لیا جن کے خلاف تاریخ گواہی دیتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دو جج صاحبان کا معاملہ پیر کو دوبارہ عدالت کے سامنے اٹھائیں گے۔دو ججز کے علاوہ بینچ میں شامل دیگر ججز پر اعتماد ہے۔پانامہ کیس کی بینچ کا ایک جج اس بیچ میں بیٹھا ہوا ہے۔تین بار وزیر اعظم رہنے والے سے تاحیات نمائندگی کا حق چھین لیا گیا۔

عوام کے منتخب نمائندے کی یہ اوقات ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر اسے تاحیات نااہل کردیا گیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا میرے سینے میں راز ہیں مگر انہیں دفن رکھنا چاہتا ہوں۔عمران خان کو سپورٹ کرنے کی کہانی پاشا کے وقت شروع ہوئی۔عمران خان سیاستدان نہیں ہے ایڈونچر کر رہا ہے۔پارلیمنٹ میں جو بات کی اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش آئندہ ہے پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات سے متعلق 9 ججز پر مشتمل بینچ بنایا،سپریم کورٹ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرے،مختلف فریق سے پوچھیں اور ایسا حل دیں جو آنے والے وقت کیلئے آب حیات ہو۔
یہ فیصلہ 9 ججز نہیں بلکہ فل کورٹ کو سننا چاہیے،اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دینا چاہیے،پوری سپریم کورٹ اس مسئلے کا حل تلاش کرے،فل کورٹ بنا کر پانامہ لیکس سے معاملات کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس پر سوالات اٹھائے گئے،پوری قوم عدالتی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے،آئینی بحران آرٹیکل 63 کو ری رائٹ کرنے کا نتیجہ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv