Social

حج اخراجات میں 100 فیصد اضافے کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک) حج اخراجات میں 100 فیصد اضافے کا امکان، رواں سال پاکستانی عازمین کو لاکھوں روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سرکاری حج کوٹے پر حج کرنے کے خواہش مند پاکستانی عازمین کیلئے حج اخراجات میں 100 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس گزشتہ سال سرکاری حج اخراجات ساڑھے 6 لاکھ روپے سے 7 لاکھ روپے تک رہے تھے، تاہم رواں سال سرکاری حج اخراجات 13 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے، یوں پاکستانی عازمین کو گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس حج ادائیگی کیلئے لاکھوں روپے اضافی ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے ڈالرز لانے والوں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں ۔ سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالر جمع کرانے والوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔22 ہزار 400 عازمین ڈالر جمع کرانے پر قرعہ اندازی کے بغیر حج کر سکیں گے۔ پاکستانی کرنسی میں حج اخراجات جمع کرانے والوں کو قرعہ اندازی میں شامل کرنا ہوگا۔

حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، تاہم عالمی اقتصادی صورتحال کے علاوہ روپے کی بے قدری کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے، سعودی حکومت کی جانب سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی اور آخری پرواز کے لئے 22 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جب کہ مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد 2 جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو واپس آئے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv