Social

حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،عمران خان

لاہور (نیوززڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی لاہور کے مختلف عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ رہنماؤں نے عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور گھر گھر مہم پر بریفنگ دی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کر یں،مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے،حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی ختم کردی گئی، اور مجھ پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ غائب کردی گئی، عدلیہ کے خلاف باقاعدہ مہم چلانے والے کوئی سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، مریم نواز جلسوں میں آڈیو ویڈیو ٹیپس چلا رہی ہیں، وزیرداخلہ پریس کانفرنس میں غیرتصدیق شدہ آڈیو ٹیپ چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، کسی کو آئین قانون کی فکر نہیں ہے،طاقتور لوگوں کا قانون ہے۔ عمارن خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 14 کہتا ہر انسان کی عزت اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، جاوید علی کے ساتھ جو ہوا اس کو سننا چاہیئے کہ اس کے ساتھ کیا گیا جاوید علی ایک آدمی ہے جو سامنے آ گیا، ہمارے بہت سارے لوگوں سے بیانات دلوانے کی کوشش کی گئی، یا پھر بلیک میل کرنے کیلئے کرپشن کیسز، اور ویڈیوز بنا دی جائیں ، مقصد یہ ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرکے ان چوروں کو الیکشن جتوایا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv