Social

بیٹے کی رہائی کے لیے درخواست دائر نہیں کروں گی، جسٹس ( ر) ناصرہ اقبال کی جیل بھرو تحریک پر تنقید

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید کی۔جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ لیڈر ضمانت قبل از گرفتاری لے کر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہئے،عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی سمجھ سے بالاتر ہے۔گرفتار لوگوں کو لاہور سے دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کے سوال پر ناصر اقبال نے کہا کہ پہلے انہیں کیمپ جیل لے جایا گیا تھا، جگہ نہ ہونے پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، وہاں بھی جگہ نہ ہونے پر دوسرے شہر لے جایا گیا۔

جو کام کرتے ہیں پھر اس کو بھگتنا پڑتا ہے۔

بیٹے کی رہائی کے لئے درخواست دائر کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس کو منع کیا تھا کہ یہ کام مناسب نہیں ہے، یہ پہلی بار گاندھی نے شروع کیا تھا، وہ لیڈر تھا اور اس نے پہلی گرفتاری دی، جبکہ ان کے لیڈر نے ضمانت لے رکھی ہے ۔پی ٹی آئی کا دھیان الیکشن کی مہم پر ہونا چاہیے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت بتانی چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کے 5 ویں مرحلے میں گوجرنوالہ سے متعدد کارکنوں نے گرفتاری دی تھیں، اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی سے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے گرفتاریاں دی گئی ہیں، اس تحریک کا آغاز شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے ہوا تھا۔
تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت سرگودھا میں سابق صوبائی وزیر، سابق ایم پی ایز سمیت متعدد کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 3 وینز میں بھر کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو سلانوالی اور بھاگٹانوالہ کے تھانوں میں منتقل کر دیا، گرفتاریاں دینے والوں میں سابق صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی، سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ، ملک شعیب اعوان، انصر اقبال ہرل، پیر فاروق بہاؤالحق، ذوالفقار باجوہ، خواجہ خان، نذیر سوبھی، ذوالفقار بھٹی، مہر محسن رضا، ذکا اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv