Social

عمران خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی وکیل بابر اعوان کی گفتگو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کے تناظر میں عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت کب تک پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، پہلے بینکنگ کورٹ جائیں گے پھر کچہری آئیں گے اور عدالتی وقت کے اندر کچہری پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وقفہ کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ سماعت کے وقفے کے بعد عمران خان کے وکلاء نے اُن کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ای کورٹ کا موقع عمران خان کو نہیں دیا گیا، سیکیورٹی رسک کی وجہ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو واپس لے رہے ہیں۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، ان کے خلاف آج اسلام آبادکی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وفاقی دارالحکومت پہنچ کر انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد روانگی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشاورت مکمل کی گئی، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے متعلق مشاورت مکمل کی اور فیصلہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے اسلام آباد کیلئے 28 فروری کو روانہ ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv