Social

وزیراعظم کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر نوازشریف سے مشاورت کی۔وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کریں گے۔وزیراعظم حکومتی اتحادیوں کو عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔
جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الٰہی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق سب کے سامنے ہیں،9 ججز سے از خود نوٹس شروع ہوا تھا،23 فروری کو بینچ کے دو ممبران نے پیٹشن کو مسترد کیا،آج پھر دو ججز نے پیٹشن کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فیصلہ واضح ہے نظرثانی یا تشریح کی بات نہیں کریں گے،سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی ہار جیت کی بات نہیں،آئینی معاملے پر بحث چھڑ گئی،دو ججز نے رضاکارانہ خود کیس سے الگ کر لیا۔ سو موٹو کا اختیار اس لیے نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں ہے،آج فیصلے میں 3 ججز نے کہا کہ گورنر یا ای سی پی مشاورت سے تاریخ دے۔ انہوں نے کہا کہ 90 روز تو اب گزر جائیں گے لیکن حالات کے مدِ نظر تاریخ دی جائے،جہاں حالات سازگار ہوں گے وہاں انتخابات ہو سکتے ہیں،صدر مملکت کی تاریخ سے متعلق معذرت اعلٰی ظرفی ہے،صدر مملکت نے آئین سے انحر اف کیا ہے۔
الیکشن سے کوئی بھاگ نہیں رہا،آن ریکارڈ کہہ رہے ہیں کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا،آئین میں ہے کہ اسمبلی نشستوں کی تقسیم رقبے پر نہیں آبادی کے تناسب پر ہو گی۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن مردم شماری سے پہلے کرا رہے ہیں،قومی اسمبلی میں مردم شماری کے بعد الیکشن ہوں گے،8 ماہ اس عمل میں رہنے کے باوجود انگلیاں اٹھیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv