Social

آصف زرداری پر الزام،شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،تاریخ 21 مارچ مقرر کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام،شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیخلاف سماعت ہوئی،شیخ رشید عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کیخلاف چالان پیش کیا۔شیخ رشید نے استدعا کی ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے 15 مارچ تک تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں چالان آ گیا ہے ،لمبی تاریخ نہیں دے سکتے۔

ٹرائل شروع ہو جائے تو پھر دیکھ لیں گے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی۔ جبکہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے گھر میں ڈکیتی کی گئی،ڈاکو پولیس کے روپ میں چیزیں لے گئے، ان سے کہتا ہوں یہ چیزیں واپس کردیں ورنہ میں ان کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا،آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے، اس سے بچنے کا حل شفاف الیکشن ہیں،آدھا سامان جیل چھوڑ کر آیا ہوں،عمران خان سے پہلے گرفتاری دوں گا، ابھی کہوں تو اڈیالہ جیل پر قبضہ ہوجا ئے۔
انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈریکولا کہتا تھا میں آئوں گا ڈالر 200کا ہوجائے گا، اس کا باپ بھی یہ نہیں کرسکتا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کا ایک ہی حل ہے اور وہ شفاف الیکشن ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv