Social

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکی اور شام کے ساتھ پائیدا تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور کہا ہے کہ خاص طورپر بحرانوں کے وقت مدد کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کے روز ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ترکی اور شام کے زلزلے کے دوران پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اینڈ آر ٹی) کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ریسکیو ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور زلزلے میں ریسکیو کوششوں کے دوران کئے گئے قابل تعریف کام کو سراہا۔ آرمی چیف نے ترکی اور شام کے ساتھ پائیدار تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر بحرانوں کے وقت مدد کرنے کی ضرورت ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv