Social

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی سامنے آ چکی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دعویٰ اور خدشے کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے،انہیں سنائپر سے یا خودکش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہے۔ اسی حوالے سے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی سامنے آ چکی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اہم معاملے پر تحقیقات کی جائیں اور عمران خان کی سیکیورٹی کو جامع بنایا جائے۔ جب کہ بابر اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے،اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم کو گھیر کر اسلام آباد کچہری میں لا کر قتل کیا جائے گا،وہ کہتے ہیں کہ تاریخ پیشی کے دوران مارا جائے گا۔

پرچے کاٹے جا رہے ہیں تاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی سکیورٹی بھی نہ ہو،پی ٹی آئی کے خلاف اب تک 100 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں،عمران خان پر مقدمات میں پیشی کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسلام آباد ہی کیوں بلایا جاتا ہے؟اسلام آباد کچہری میں عمران خان کو بلا کر بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کچہری میں ایک قتل نہیں ہوا،کئی قتل ہوئے مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا،عمران خان کو سکیورٹی کے حوالے سے تنہا کیا جارہا ہے،میں سیاسی بیان نہیں دے رہا،مجبور ہو کر لوگوں کو آگاہ کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی سینیٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد بھی اسی طرح کے خدشے کا اظہار کر چکی ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں،عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہیں کی گئی،درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv