Social

تاریخی اڑان کے بعد ڈالر سستا ہونے لگا ، 7 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک) گزشتہ روز تاریخی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج کچھ پسپائی دکھائی ہے۔تاریخی اڑان کے بعد ڈالر نیچے آنے لگا ہے۔صبح کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہوگیا۔ جمعرات کے روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا،انٹر بینک میں ڈالر تقریباً19روپے اور اوپن مارکیٹ میں15روپے بڑھ گیا ۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں18.98روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر266.11 روپے سے بڑھکر285.09روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹر بینک میں روپے کی قدر میں6.66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور کرنسی مارکیٹ کے ماہرین روپے کی قدر میں کمی کو آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں،اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں15روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت فروخت273 سے بڑھکر288 روپے کی سطح پر جاپہنچی ،ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنے والے ایک ڈالر کے عوض 291روپے طلب کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 295سی300روپے میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 287.50سے بڑھکر302روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 324.50روپے سے بڑھکر340روپے ہوگئی۔

جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 70 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9.26 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.81 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.45 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 700 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 24 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین سے گورنمنٹ آف پاکستان تجارتی قرض کی تقسیم کے طور پر 700 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حساب کتاب کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 556 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 3,814.1 ملین امریکی ڈالر ہو گئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv