Social

پاکستان کی مدد کریں، چین کے دفتر خارجہ کے بیان پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ردعمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین کے دفتر خارجہ کے بیان پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ردعمل آیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی دفترخارجہ کا بیان ظاہر کرتا ہے ہمارے تعلقات دوستی سے زیادہ گہرے ہیں۔ گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں، تمام پارٹیز پاکستان کیلئے ’مثبت‘ کردار ادا کریں۔
ترجمان چینی وزیرخارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی بحران کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور مالی تعاون کیا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو، عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی شدت پسند مالیاتی اور معاشی پالیسیاں اور اس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا بنیادی سبب ہیں،مغربی تجارتی قرض دہندگان اور کثیر الجہتی مالیاتی ادارے، ترقی پذیر ممالک کے سب سے بڑے قرض دہندگان ہیں،لہذا چین تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پاکستان کے اقتصادی و سماجی استحکام کے لئے مل کر تعمیری کام کریں۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ چند ترقی یافتہ ملکوں کی بنیاد پرست پالیساں پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا باعث ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سب کو متفقہ کوشش اور تعمیری کردار ادا کرنا چا ہیے۔بلوم برگ کے مطابق چین سمجھتا ہے گھانا مالی مشکلات کا شکار ہے۔ چین کے مالی ادارے گھانا کا قرض سیٹل کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، چین کثیر الجہتی اداروں اور کمرشل قرض دینے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان کوششوں میں حصہ دار بنیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv