
لاہور (نیوزڈیسک) صدر مملکت کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں تیز کر دیں،سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی بھی انتخابی دنگل کیلئے صف آراء ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے لاہور سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کر لیا۔
پی پی 125 سے حماد اظہر،پی پی 160 سے مراد راس،پی پی 168 سے میاں محمود الرشید اور پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال میدان میں اتریں گے۔ پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پی پی 145 سے فاروق خان اور پی پی 146 سے ملک وقار پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،پی پی 147 سے میاں عباد فاروق اور پی پی 150 سے منصب اعوان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پی پی 151 سے قیصر بٹ،پی پی 148 سے عبدالکریم خان،پی پی 149 سے مہر وسیم اور پی پی 152 سے وسیم قادر کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پی پی 169 سے میاں اکرم عثمان اور پی پی 164 سے علی بابا گلہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔پی پی 153 سے یوسف میولدھر،پی پی 163 سے چوہدری یوسف،پی پی 156 سے علی وڑائچ اور پی پی 157 سے حافظ فرحت پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح پی پی 162 سے ظہیر عباس کھوکھر،پی پی 167 سے ندیم بارا،پی پی 160 سے مراد راس،پی پی 161 سے عاطف چوہدری،پی پی 168 سے میاں محمود الرشید،پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال اور پی پی 171 سے مہر واجد کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب کیلئے انتخابی شیڈول کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر یا منگل کو شیڈول جاری کیے جانے امکان ہے۔ الیکشن کمیشن وزارت خزانہ کو آئندہ ہفتے 25 ارب جاری کرنے کی درخواست کرے گا،جبکہ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کیلئے وزرات داخلہ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے
Comments