
میلسی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پتا تھا کہ مہنگائی کی مصیبت ہمارے گلے پڑے گی، ملکی مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کریں گے، ایکسپورٹ 100بلین ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا، قرضے لینے سے ملک نہیں چلے گا۔ انہوں نے میلسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے گزشتہ حکومت کو گرایا تاکہ ملک کو سنبھال سکیں، سابق حکومت کے پاس ملک کو مسائل سے نکالنے کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔
آج عمران خان کہہ رہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے۔بھائی مہنگائی تو تیرے دور میں تھی، پیپلزپارٹی کے دور میں 100فیصد تنخواہیں بڑھائی گئی تھیں۔ ہمیں پتا تھا کہ مہنگائی کی مصیبت ہمارے گلے پڑے گی، ملکی مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کو ترقی دینے کیلئے برآمدات کو فروغ دینا پڑے گا، ایکسپورٹ 100بلین ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا، قرضے لینے سے ملک نہیں چلے گا۔
اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نواب شہر یار خان خاکوانی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گوارد پورٹ ملکی ترقی کیلئے چین کو دیا تھا لیکن اسکے بعد آنے والی حکومتوں نے وہ کام نہ کیا جس کی ضرورت تھی۔ سابق صدر نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینگے،وہاڑی سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی سے مشاورت کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،ملک دیوالیہ ہرگز نہیں ہوگا۔ورکرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، نتاشہ دولتانہ اور شہر یار خاں خاکوانی نے بھی خطاب کیا۔
Comments