Social

سستا تیل خریدنے کا معاملہ، روس کا پاکستان کی سنجیدگی پر شک کا اظہار،ایک کارگو درآمد کریں، ماسکو کا اسلام آباد سے مطالبہ

لاہور (نیوزڈیسک) سستا تیل خریدنے کا معاملہ، روس کا پاکستان کی سنجیدگی پر شک کا اظہار، ماسکو کا اسلام آباد سے ٹیسٹ کیس کے طور پر اپنے ملک میں تیل کا ایک کارگو درآمد کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق روس سے سستے تیل کی خریداری کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کیلئے روس کی جانب سے پاکستان کی سنجیدگی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستانی حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر تیل کی خریداری میں سنجیدہ ہیں تو پھر ٹیسٹ کیس کے طور پر تیل کا ایک کارگو روس سے امپورٹ کیا جائے۔ امکان ہے کہ روس سے تیل کا کارگو اپریل کے آخر تک پاکستان پہنچ سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ روس پاکستان کو ایک لاکھ بیرل یومیہ تیل فروخت کرنے کی پیش کش کر چکا، اگر پاکستانی حکومت پیش کش قبول کرتی ہے تو پھر روس پاکستان کو تیل فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پاکستان کے پاس روس تیل کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی کی کمی ہے، اسی لیے دونوں ممالک مخلوط تیل کی خریداری پر اتفاق کر چکے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کی بات چیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ گزشتہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد روس سے سستا تیل خریدنے کی کوشش کی تھی۔ عمران خان کی جانب سے بتایا گیا تھا ان کے دورہ روس کے دوران روسی صدر نے پاکستان کو 30 فیصد کم قیمت پر تیل فراہم کرنے کی کوشش کی تھی، اس حوالے سے معاملات طے کیے جا رہے تھے، تاہم اس دوران ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv