Social

خیبرپختونخواہ کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہرنکل آئے

سوات (نیوزڈیسک) خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور منگورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4، زیر زمین گہرائی 144کلو میٹر رہی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv