Social

آرمی چیف نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان اور وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کی کوشش ،۔سینئر صحافی کامران خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئر صحافی کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم جنرل عاصم منیر نے انکار کر دیا تھا۔کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا انہوں نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگر عمران خان نہ مانے بلکہ آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جنرل عاصم نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لئے تیار نہیں۔

یہاں واضح رہے کہ حال ہی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے وہی میرے دشمن ہیں چیلنج کرتا ہوں آرمی چیف میرے اور میری اہلیہ کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس نکال کر دکھا دیں ایسا لگتاہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ہماری اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہی نہیں سیاست کیسے کرنی ہے میں ملک کے مفاد کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کے لئے تیار ہوںمگر اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ میں گھٹنے ٹیک دوں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے میں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا میں بات کرنے کیلئے تیار ہوں مگر کوئی بات کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جنرل باجوہ نے روس مخالفت میں تقریر کی اس تقریر پر ان کاکورٹ مارشل ہونا چاہیے فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے مگر باجوہ نے میری کمر میں چھراگھونپا خبر آئی تھی کہ مجھے ائرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے ہیں جیل میں ڈالنے سے ووٹ اور زیادہ پڑتے ہیں جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیوز موجود ہیںیہ ویڈیوز بیرون ملک میں موجود ہیں اسلام آباد بذریعہ جہاز نہ جانے کا فیصلہ رات بارہ بجے کیا میری جان کو ان لوگوں سے ہی خطرہ ہے جن کی ذمہ داری میری حفاظت کرنا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv