Social

رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے پُرتکلف کھانوں کے مینو نے سب کو حیران کر دیا

پشاور(نیوزڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے کھانوں کے مینو نے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے کھانوں کا مینو منظر عام پر آ گیا۔ایڈمنسٹریری محکمہ اوقاف نے اجلاس کے انتظامات کے لیے ٹینڈرز نوٹس جاری کر دیا۔محکمہ اوقاف کے دستاویزات کے مطابق 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس میں ہوگا۔
اجلاس میں 100 وی آئی پیز اور 100 عام لوگوں کے لیے کھانا تیار کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق کھانوں میں مکس سبزی، چاول، دم پخت، چکن تکہ بوڑی، چکن کڑاہی، سیخ کباب،حلوہ ، رشینن سلاس، کولڈ ڈرنکس،چائے ،سسینڈویچ سمیت دیگر کئی مشروبات اور کھانے شامل ہیں۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے کھانوں کے مینو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم وجوہات جن کی وجہ سے سائنس کی وزارت عید کی تاریخ نہیں دے سکتی۔


۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اب ماہ مبارک کا ناصرف بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، بلکہ شعبان کے آغاز کا وقت قریب آنے پر رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر تیس منٹ پر ہو گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا جس حساب سے رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv