
لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو نگران وزیراعلٰی اور آئی جی پنجاب کو جیل بھیج دیا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نگران وزیراعلٰی اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ ہماری قوم کی توہین بھی کی ہے۔
سابق وزیراعظم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جب ملک کو نالائقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے،یہ سمجھتے ہیں ہر کوئی ان کی طرح بیوقوف ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی کارکن علی بلال کی موت کے حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی جوڈیشل انکوائری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔
جبکہ قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی جس میں پی ٹی آئی کارکن کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہمیں خبر ملی کے اس شخص کی موت تشدد سے نہیں ہوئی۔ ایک شخص نے بیٹے کی ہلاکت پر انصاف کی اپیل کی۔پولیس نے فوری طور پر علی بلال کے والد کے پیغام پر تحقیقات کا آغاز کیا۔لیاقت علی کو بیٹے کی ہلاکت سے متعلق پوری معلومات دی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کالے رنگ کی گاڑی سروسز اسپتال آنے کی ویڈیو رپورٹ ہوئی۔ظل شاہ کا جسد خاکی کالے رنگ کی گاڑی میں سروسز اسپتال چھوڑا گیا۔ گاڑی 31 کیمروں کے ذریعے برآمد کی،گاڑی کے ڈرائیور کا نام جہانزیب ہے۔ڈرائیور کی داڑھی تھی جو حادثے کے بعد میں اس نے صاف کر لی،گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے جو پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا رکن ہے۔
Comments