Social

میں کیوں کہتا تھا کہ بھگوڑے کرپٹ کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیئے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میں کیوں کہتا تھا کہ بھگوڑے کرپٹ کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیئے، عدالت نے اس کو مجرم قرار دیا ہے، اس کے اربوں ڈالر باہر ہیں، وہ لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کررہا ہے، بیٹی یہاں دندناتی پھر رہی ہے، خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا، انہوں نے ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظل شاہ کے قتل پر مجھے اور پوری قوم کو دکھ ہے، میں نے تصاویر دیکھی ہیں اس پر ظلم کرکے لاش سڑک پر پھینک دی گئی، ایک زرداری جیسے مجرم کا بغل بچہ اس کو اس لئے بٹھایا گیا ، اس کے اندر ہمارے خلاف بہت زہر تھی، اس لئے اس کو سی ایم بنایا گیا۔
سی سی پی او اور آئی جی جیسے لوگوں کی وجہ سے پولیس بدنام ہے، ان کی شرمناک پریس کانفرنس تھی، یہ لوگوں کو انسان نہیں بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ میرے اوپر ڈال دیتے ہیں، آج پریس کانفرنس میں کہتے کہ حادثہ ہوا ہے،پولیس والوں نے مجھے کہا کہ نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔

آئی جی کو شرم آنی چاہیئے پہلے کہتا قتل ہوا، پھر کہتے حادثہ ہوا ہے۔

ہمارے چار لوگوں کو پکڑ کر لے گئے اب کور اپ کرنے کیلئے لوگوں سے بیان دلا رہے ہیں، قوم کے سامنے بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں، سمجھتے ہیں کہ قوم بھی ان کی طرح بے وقوف ہے، ہمارا ملک ان کے ہاتھوں میں ہے جن کے اندر نہ عقل ، نہ خوف خدا ہے۔ اب سارے ثبوت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، یہ پہلی دفعہ نہیں ہے، خواجہ آصف نے کل پھر بیان دیا کہ آفیسرز کو غلط بیان نہیں لینے چاہئیں۔
جس بیان پر شہبازگل کو الٹا لٹکایا گیا، میں شہبازگل کہوں گا کہ خواجہ آصف پر بھی پرچہ دو۔ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے۔مریم نواز کہتی پھرتی ہے کہ نوازشریف کے کیسز ختم کردو اورعمران خان کو جیل میں ڈال دو۔ عدلیہ کو حکم کررہی ہے۔ اس کے نام پرلندن میں پراپرٹی ہیں، وہ مہارانی ، شہزادے اور بادشاہ حکم کررہے ہیں۔ ہم دلدل میں اس لئے پھنسے ہوئے ہیں کہ جنگل کا قانون ہے، طاقت کا قانون ہے۔
پھر وہ کہتی کہ اس کو ایکسیڈنٹ ہے۔آج یہ بھی حادثہ کہنا شروع کردیتے ہیں۔ جہاں بے غیرتی یہاں تک پہنچ جائے کہ آپ کو شرم بھی نہیں آتی، ایک ملنگ بھلے انسان کو ٹارچر کرکے قتل کیا۔ سارے جسم پر تشدد کیاہے۔ لوگوں کے سامنے تشدد کیا۔ شہبازگل پر تشدد کے نامعلوم افراد نے ثبوت ختم کئے، اعظم سواتی پر تشدد ہوا۔ حقیقی آزادی جب ملتی تو پھر اس طرح کی چیزیں نہیں ہوتیں، ظل شاہ کے ساتھ جو ہوا، گاؤں میں چلے جائیں عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہے، ان کی زمین پر قبضہ کرتے ، پھر وہ منہ کھولیں گے تو انہی پر پرچہ دے دیتے ہیں، یہاں انسان انسانوں کی طرح نہیں رہتے، یہاں ایسی فورسز بیٹھی ہوئی ہیں، جہاں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں مل رہا وہاں عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا؟ سندھ میں چلے جائیں وہاں سب سے بڑا مجرم آصف زرداری بیٹھا ہوا ہے۔
ظل شاہ کی موت حادثے میں ہوئی تو 64نشانات کیوں، پاکستان میں ہر جگہ مظلوم پر کیسز بن رہے ہیں۔ مجھ سے کیا خوف ہے؟ الیکشن کا ڈر لگا ہوا ہے، الیکشن میں عوام کا سمندر نکل رہا ہے، یہ چاہتے عمران خان کو قتل کرو، جیل میں ڈالو یا کسی طرح راستے سے ہٹا دو، لندن میں کرپٹ آدمی بیٹھا ہوا ہے، وہ وہاں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کررہا ہے، میں کیوں کہتا تھا اس کو آرمی چیف نہیں بنانا چاہیئے، لیکن وہ ملک کے فیصلے باہر بیٹھ کررہا ہے، عدالت نے اس کر مجرم قرار دیا ہے۔
اس کی بیٹی یہاں دندناتی پھر رہی ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک میں ان کا مقابلہ کروں گا؟ عوام نے اپنے لئے میرے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ ان کی شکلیں یاد کرلو، یہ قومی مجرم ہیں، ایسے آفیسرز کے خلاف جو بھیڑبکریاں سمجھتے ہیں ان کے خلاف قوم کھڑی ہو۔ یہ 25 مئی کو تشدد کرنے والے درندے ہیں، ان کو کیوں واپس لے کر آیا گیا، نگران حکومت تو نیوٹرل ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کے ہاتھوں پر بھی خون ہے۔
ہم الیکشن کیلئے ریلی نکال رہے لیکن یہ تشدد کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا ایکشن لینا پڑے گا، اگر پھر کچھ ہوا تو الیکشن کمیشن ذمہ دار ہوگا۔ عدلیہ کی بھی ذمہ داری ہے، لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہے ظل شاہ کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ آئی جی اور سی سی پی او سے استعفے لئے جائیں۔ الیکشن شیڈول کے بعد کیسے اتخابی ریلی پر تشدد کیا جاسکتا ہے؟ عمران خان نے کل 2بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، لاہوریوں کو کہتا ہوں کہ کل باہر نکلیں اور بتائیں کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، ہم انسان ہیں، مجھے پتا ہے انہوں نے الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا ہے، مجھے قتل یا دھماکا کرکے الیکشن منسوخ کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے تو اتنے کیسز کررہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv