Social

پی ٹی آئی، کل پھر لاہور میں ریلی کا اعلان، قیادت عمران خان کریں گے

لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کا کل پھر لاہور میں ریلی کا اعلان، عمران خان قیادت کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی۔
خیال رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی نگران حکومت نے پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔ حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا لیکن ہم نے آئین اور قانون کا راستہ نہیں چھوڑا۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ صرف تحریک انصاف کے لیے ہے، یہ فساد چاہتے ہیں اور ہم انتخابات چاہتے ہیں، یہ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم پرامن ریلی کا انعقاد چاہتے ہیں، ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج کی ریلی کو کل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے، حکومت کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی ہے، ہم منشتر ہو رہے ہیں رات کوپھرجمع ہوں گے۔
خیال رہےکہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنا تھی۔ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv