Social

ظل شاہ قتل،عمران خان، یاسمین راشد اور راجہ شکیل سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات عامر میر نے کہا ہے کہ شواہد مٹانے کا کیس درج ہو گیا ہے، گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، یاسمین راشد اور راجہ شکیل سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، انہوں نے مل جل کر سب کچھ کیا ہے۔ عامر میر نے الزام عائد کیا کہ ظل شاہ کے معاملے پر عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، شرمندہ ہونے کے ریلی نکالنے کا اعلان کر رہا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ جوڈیشل کمیشن ایسے معاملات میں بنتا ہے جہاں ابہام یا تنازعہ ہو۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت 8 مارچ یا آج سیاسی سرگرمی کرنے کی کوشش کرتی تو روک دیا جاتا، لاہور میراتھن ریس چالیس کلو میٹر کی ہے۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عامر میر نے واضح طور پر کہا کہ کل دفعہ 144 نہیں لگے گی، کل پی ٹی آئی ریلی نکالنا چاہتی ہے تو ضرور نکالے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے این آر او لیا ان کو مجھ سے خطرہ تو ہونا ہی ہے، ملک کا کوئی قانون ہے یا اسے ملکہ کے حکم پر چلانا ہے؟ عمران خان کا کہنا ہے کہ اختلاف کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں گے، مجھے نظر آرہا ہے کہ صرف عدلیہ ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے، اگر یہ ہم سے بہتر معیشت چلاتے تو میں چپ کر الیکشن کا انتظار کرتا، ملک مقروض کرکے پیسے باہر لے گئے تو یہ ملک کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں، صاف شفاف انتخابات کے علاوہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv