Social

علی بلال کی والدہ کو پیغام دیا گیا دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا،فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال عرف ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکن جو پولیس کی حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا گیا کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہے اور نہ ہی قانون کی نظر میں۔

قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے کرائم منسٹر کا ٹائٹل شہباز شریف کے پاس تھا،اب یہ ٹائٹل نگران وزیراعلٰی پنجاب کے پاس آ گیا ہے۔حکومت جانے کے بعد ان لوگوں میں دوڑ ہو گی کہ وعدہ معاف گواہ کس نے بننا ہے۔

علی بلال کے کیس کو کور اپ کرنے کی کوشش کی گئی،چیف جسٹس سے درخواست کرنے جا رہے ہیں کہ علی بلال کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب ور آئی پنجاب کو کام سے روکا جائے،جب ہم نے ریلی کا اعلان کیا تو انہوں نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ہمارے کارکنان پر لاٹھیاں برسائی گئیں،ایک آدمی پر 40 پولیس والے حملہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے بٹوے چھینے گئے اور اس میں سے پیسے نکال لیے گئے۔
تمام آپریشن وزیراعلٰی آفس سے کنٹرول ہو رہا ہتھا،آپ ابھی طاقت کے نشے میں ہیں اوراقتدار آپ کے پاس ہے۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلٰی نے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ ہماری قوم کی توہین بھی کی،جب ملک کو نالائقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے،یہ سمجھتے ہیں ہر کوئی ان کی طرح بیوقوف ہے، اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو نگران وزیراعلٰی اور آئی جی پنجاب کو جیل بھیج دیا جاتا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv