Social

زمان پارک میں بدترین آنسو گیس شیلنگ کے باوجود پولیس کو ہی پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی

لاہور (نیوزڈیسک) زمان پارک میں بدترین آنسو گیس شیلنگ کے باوجود پولیس کو ہی پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں پولیس کے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے۔ جیو نیوز کے رپورٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو پسپا کرنے میں ناکام ہوئی تو پنجاب رینجرز کو طلب کیا گیا، تاہم اس کے باوجود عمران خان کی گرفتاری اب ناممکن لگ رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے تقریباً 500 کے قریب آنسو گیس شیل فائر کیے گئے، لاٹھی چارج کیا گیا، واٹر کینن استعمال کی گئی، فورسز نے بھرپور قوت کا استعمال کیا لیکن تحریک انصاف کے کارکن بالکل پسپا نہیں ہوئے۔

کارکنوں نے شدید لاٹھی چارج، واٹر کینن اور آنسو گیس شیلنگ کے باوجود پولیس کو زمان پارک سے آدھا کلومیٹر دور کینال روڈ پر دھکیل دیا۔ زمان پارک میں پہلے سے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فورسز کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کیا، جبکہ لاہور بھر سے مزید ہزاروں کارکن زمان پارک امڈ آئے جس کے بعد زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے گئی پولیس خود گھیرے میں آ گئی۔

پولیس کی آنسو گیس شیلنگ، لاٹھی چارج کے جواب میں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے بھی شدید پتھراو کیا، ڈنڈوں اور پلاسٹک کی بوتلوں میں پٹرول ڈال کر انہیں بطور پٹرول بم استعمال کیا۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بظاہر عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک بظاہر آپریشن ناکام ہو گیا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پسپائی اختیار کرنے کے بجائے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔
زمان پارک صورتحال کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے مطابق زمان پارک میں پولیس کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس شیل شہریوں کے گھروں میں جا گرے جس سے کئی شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔




یہاں یہ واضح رہے کہ عمران خان نے ممکنہ گرفتاری کے بعد پارٹی معاملات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، سینیٹرسیف اللہ خان نیازی، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، علی امین گنڈا پور اور مراد سعید شامل ہیں ۔ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مذکورہ 6 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے فیصلہ سازی کے معاملات دیکھے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv