Social

لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بند۔ کمشنرلاہور

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔ دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں سکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے کمشنرلاہور نے کہا ہے کہ آج مال روڈ، دھرم پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہو کے اسکول اور کالج بند رہیں گے، اس کے علاوہ مغل پورہ اورمیاں میر کے اسکول اور کالج بھی آج کے روز بند رہیں گے۔
بتاتے چلیں کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے، جہاں پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں، صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں، تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، جب کہ رینجرز کے دستے بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے، آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا ہے ، میں نے کل شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔


عمران خان نے کہا کہ کل صبح سے ہمارے کارکنوں اور لیڈرشپ کو پولیس کے حملے کا سامنا کرنے کے بعد آج صبح آنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں، ربڑ کی گولیوں اور گولیوں کا سامنا کرنا پڑا، اب رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے اور ان کا اب عوام کے ساتھ براہ راست تصادم ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرا سوال اسٹیبلشمنٹ سے، ان لوگوں سے جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ "غیر جانبدار" ہیں کیا یہ آپ کا غیر جانبداری کا نظریہ ہے؟ کیا رینجرز کا کام براہ راست غیر مسلح مظاہرین اور سب سے بڑی سیاسی پارٹی کی قیادت کا مقابلہ کرنا ہے؟ جب ان کے لیڈر کو پہلے ہی عدالت میں غیر قانونی وارنٹ اور کیس کا سامنا ہے اور جب حکومت بدمعاشوں نے اسے اغوا کرنے اور ممکنہ طور پر قتل کرنے کی کوشش کی۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv