
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں کہا جارہا ہے کہ جو زمان پارک میں کارکن نہیں لائے گا اسے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو ہدایت دے رہی ہیں کہ کارکنان کو زمان پارک لے کر آئیں۔
مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں کہ میں نے عمران خان سے بات کرلی ہے، اور وہ کہہ رہے زمان پارک کارکن لائیں، جو کارکن نہیں لائے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا۔اس سے قبل یاسمین راشد کی سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے بات کرنے کی آڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں سنا جاسکتا ہے کہ یاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے عدالتی فیصلے کے حوالے سے اچھی خبر کے بارے میں معلوم کررہی ہیں اور انہیں بتارہی ہیں کہ خان صاحب کو اس حوالے سے تشویش ہے۔
Comments