Social

چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv