Social

اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش، وزیر قانون، تحریک انصاف کا ردِعمل۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری

لاہور (نیوزڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کے لیے مل بیٹھنا ہوگا۔ وزیر قانون کی اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش پر تحریک انصاف کا ردِعمل آ گیا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل کا حل کریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے۔ اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔

۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے لیے سب مل بیٹھ کر بات چیت کریں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چند سالوں سے ہم آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔
سیاستدانوں کو اچھے رویے اپنانے چاہیے۔50 سال سے ہم اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں۔سیاست تقسیم کا نہیں نظریے پر قائم رہنے کا نام ہے۔ قائد لوگوں کو اکھٹا کرتے ہیں ،مسائل کا حل دیتے ہیں۔ملکی مسائل کے لیے سب مل بیٹھ کر بات چیت کریں۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ جب بھی آئین کو پامال کیا گیا تو حالات خراب ہوئے۔سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کے لیے مل بیٹھنا ہوگا۔ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کرنی چاہیے۔آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال سیاسی استحکام سے جڑی رہی ہے۔اپوزیشن دعوت کے باوجود نہ آئی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ اچھا پیغام جاتا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv