Social

پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کے بینک آئی سی بی سی سے سٹیٹ بینک کو پچاس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ چین کے بینک سے رقم کی وصولی سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔اس سے قبل 24 فروری کو پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔
جیو نیوز کے مطابق ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، رقم چائنا ڈیویلمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے تحت موصول ہوئی۔ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ پاکستان نے یہ رقم رول اوور کے تحت ادا کردی تھی۔ یاد رہے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب یاد رہے آئی ایم ایف نے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمدکے باوجود ایک اور شرط عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون تک فنانسنگ کرنے والے ملکوں کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔ پاکستانی حکومت تینوں ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے اور وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام جلد تحریری یقین دہانیاں حاصل کرنے کیلئے پرُامید ہے، پاکستان نے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پربھی مذاکرات مکمل کرچکے ہیں اور پاکستان چاہتا ہے موسم بہار میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہوجائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv