Social

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی‘ عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری املاک اور پولیس کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جو وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی، پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے مجموعی طورپر 15 پولیس کی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا جس میں دو گاڑیوں اوردو موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے تھانہ لوہی بھیر کی پک اپ اور سپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل سکوارڈ کی گاڑیوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ اسی طرح تھانہ مارگلہ کے دو موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگائی، 12 گاڑیاں جن میں دو قیدیوں کی بسوں جبکہ فیصل آباد کانسٹیبلری کی دو بسوں اور ایک چکوال پولیس کی بس کے شیشے توڑے گئے ہیں اسی طرح دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ڈنڈوں کے وار کر کے اور پتھراؤ کر کے نقصان پہنچایا گیا۔

ادھر وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا، جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے دوران گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہوئے اور وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے خلاف جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دی۔
وفاقی حکومت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے، جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دیے جانے کو جواز بناکر وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کے خلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv