Social

امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ،پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پرطویل گفتگو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل گفتگو کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سیکیورٹی سے متعلق درپیش صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv