Social

دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہو گا

برونائی (نیوزڈیسک) دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، برونائی دارالاسلام میں ماہ مبارک کا چاند نظر آ جانے کا اعلان، کل 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔ جبکہ دنیا میں سب سے پہلے متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھ لیا گیا۔ ابوظہبی میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بدھ کی صبح جدید آلات کی مدد سے ماہ مبارک کے چاند کی تصویر کھینچی۔

بتایا گیا ہے کہ جس وقت جدید آلات کی مدد سے رمضان المبارک کی تصویر کھینچی گئی، اس وقت انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا ممکن نہیں تھا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کسی بھی خلیجی ملک میں گزشتہ روز ماہ مبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔

اعلان کیا گیا کہ خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کا اختتام 30 ایام کے بعد 22 مارچ بروز بدھ کو ہو گا، جبکہ پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔ جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم ملک میں چاند نظر آنے کا امکان ختم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 7 بج کر 32 منٹ تک چاند دکھنے کا امکان تھا۔
محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوئی۔ بتایا گیا کہ 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ بدھ کے روز غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ پر ہو گا، جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔ یوں غروب آفتاب کے بعد 51 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان موجود تھا۔
تاہم 7 بج کر 32 منٹ تک ملک کے کسی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہو سکی۔ اس حوالے سے لاہور کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کو صوبائی دارالحکومت میں چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ لاہور میں ماہ مبارک کا چاند شام 7 بجکر 5 منٹ تک نظر آنے کا امکان تھا، تاہم موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آ سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے کسی حصے سے تاحال چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہو سکی، محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکانات انتہائی کم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے کچھ علاقوں میں مطلع صاف جبکہ کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نہیں ہوا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کی شام پشاور میں جاری ہے جس میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہو رہے ہیں۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ ملک میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv