
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ڈرامے کررہے ہیں، یہ خود چار پانچ پولیس والوں کو مروائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلمے خلیل زاد کا ضمیر عمران خان کے لیے ہی کیوں جاگتا ہے؟ امپورٹڈ حکومت کا نعرہ فراڈ تھا، عمران خان خود انہی کا بندہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کا بندہ ہے جو پاکستان میں تباہی چاہتے ہیں، اسی لیے باہر سے ان کے حق میں بیان آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو لنک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے لیے روانہ ہوا تو آئی جی اسلام آباد اہلکاروں پر برس پڑا،ذہنی طور پر تیار تھا کہ یہ مجھے پکڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھ ایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جیل میں چلا جاؤں گا مگر اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا،کبھی ہارنہیں مانوں گا،آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا۔ انہوں نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا بھی خدشہ ظاہر کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے،حسان نیازی ضمانت لے کرباہر نکلا تو اسے گرفتار کردیا،ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں،ہرقسم کاکیس مجھ پر بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہفتے کے روزلاہور میں جلسہ کریں گے،ہمارا جلسہ اس حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں۔
Comments