Social

حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔بیرسٹر حسان نیازی کیس میں جج مرید عباس نے ریمانڈ ختم کر کے جوڈیشل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر حسان نیازی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
سیشن عدالت نے حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کی گئی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے حسان نیازی کی نظرثانی اپیل کی درخواست خارج کی۔

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی۔

جج سکندر خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی جانب سے حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔خیال رہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کے وکلاء نے احاطہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگائے تھے ۔
منگل کے روز حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیشی کیا گیا ،اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر پی ٹی آئی کے وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے دلائل مکمل ہونے پر حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ منظور کیا ،فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء نے احاطہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگا دیئے اور اس دوران عدالت میں بدنظمی دیکھنے کو نظر آئی ،حسان نیازی کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس جب حسان خان نیازی کو کمرہ عدالت سے باہر لے کر آئی اور ان کو پولیس وین میں بٹھایا اس دوران پی ٹی آئی کے وکلاء نے پارٹی کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv