
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آرمی چیف کو صدر مملکت کے ذریعے ایکسٹینشن کی آفر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہے جو پر تشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی،آج عمران خان امریکی سینیٹرز،کانگریس مین اور دیگر سے اپنے حق میں بیانات دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی،عمران خان نے حکومت کے خاتمے کے بعد ہر مقام پر غیر آئینی اقدام اٹھایا۔
تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے،سابق وزیراعظم مایوس آدمی ہیں اور وہ پرتشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بضد ہیں کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی جتھوں کو لے کر عدالت پہنچتے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا غیر قانونی اقدام کسی سیاست دان نے نہیں اٹھایا۔ انہوں نے نے بتایا کہ نواز شریف نے کبھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں،گزشتہ ایک سال عمران خان کے مختلف الزامات کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئیں ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،سکیورٹی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،بیرونی اور اندرونی خطرات کے باعث پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے،آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق علم نہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم سب نے اتفاق سے فیصلہ کیا کہ الیکشن اکتوبر تک نہیں کرائیں گے،آئندہ صورتحال کیسی ہو گی علم نہیں اس لئے الیکشن کب ہوں گے،ضمانت نہیں دے سکتا۔ عمران خان جو بحران پیدا کر رہے ہیں ہم انہیں ہینڈل کر رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے قتل سے متعلق الزامات جھوٹے ہیں،ہم ان بحرانوں سے کامیابی کے ساتھ نکلیں گے۔
Comments