Social

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نیوزڈیسک الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا دی۔ سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الادین خان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل سیکریٹری اسد عمر، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی، پی ٹی آئی رہنماؤں میاں محمود الرشید اور عبد الرحمن نے سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی۔

سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا، وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون اور کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلے سے انحراف کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو صوبے میں انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔
سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت کی جائے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں اسلام اباد کے شہری ایڈووکیٹ جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم شہبازشریف، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، خیبرپختونخوا کے گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv